اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری، یوٹیلیٹی الاؤنس میں 100 فی صد اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (18 جون 2026): سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملازمین کے لیے بڑا فیصلہ کیا ہے، ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں 100 فی صد اضافہ کر دیا گیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے یوٹیلیٹی الاؤنس میں اضافے کی منظوری دے دی، الاؤنس میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جس میں گریڈ 1 سے 6 تک کا الاؤنس 6 ہزار سے بڑھا کر 12 ہزار روپے کر دیا گیا۔

گریڈ 7 سے 10 تک کا الاؤنس 8 ہزار سے بڑھا کر 16 ہزار روپے مقرر کر دیا گیا، گریڈ 11 سے 15 تک کے ملازمین کا الاؤنس 10 ہزار سے بڑھ کر 20 ہزار ہو گیا، گریڈ 16 کے افسران کا الاؤنس 12 ہزار سے بڑھا کر 24 ہزار روپے کر دیا گیا۔


سوئٹزرلینڈ کے برگن اسٹاک ریزورٹ کا مالک کون ہے؟


گریڈ 17 کے افسران کا یوٹیلیٹی الاؤنس 15 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار روپے مقرر کر دیا گیا، گریڈ 18 کے افسران کا الاؤنس 18 ہزار سے بڑھ کر 36 ہزار روپے ہو گیا، گریڈ 19 کے افسران کا الاؤنس 21 ہزار سے بڑھا کر 42 ہزار روپے کر دیا گیا۔

گریڈ 20 کے افسران کا یوٹیلیٹی الاؤنس 24 ہزار سے بڑھا کر 48 ہزار روپے مقرر کیا گیا، گریڈ 21 اور اس سے اوپر کے افسران کا الاؤنس 30 ہزار سے بڑھا کر 60 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔

یوٹیلیٹی الاؤنس میں گیس اور بجلی کے اخراجات شامل ہیں، اضافی اخراجات مالیاتی سال 2027-2026 کے منظور شدہ بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں