بدھ, اکتوبر 7, 2026
اشتہار

دلہن کو ملنے والے زیورات سے متعلق سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

سپریم کورٹ نے شادی میں دلہن کو ملنے والے زیورات سے متعلق اہم فیصلہ دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے خواتین کے تحفظ سے متعلق فیصلہ جاری کیا ہے جس کے کیس میں شوہر کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا ہے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا ہے، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شکیل احمد بھی بینچ میں شامل تھے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شادی میں دلہن کو ملنے زیورات اس کی مکمل اور ذاتی ملکیت ہیں، شوہر، ساس، سسر یا دیگر سسرالوں کا دلہن کے زیورات پر کوئی قانونی حق نہیں ہے۔

Pakistan News – Pakistan Latest News & All – ARY News

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ والدین، رشتے داروں یا دوستوں کی جانب سے دیا گیا سونا صرف دلہن کی ملکیت ہے، دلہن کے زیورات یا تحائف کو زبردستی روکنا ملکیتی حقوق سے غیرقانونی محرومی ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شوہر یا سسرال کے دیگر افراد دلہن کے زیورات پر قبضہ یا استعمال بالکل نہیں کرسکتے، شادی پر ملنے والے کسی بھی تحفے کی ملکیت کا تعین نیت سے ہوتا جس مقصد کے لیے دیا گیا ہے۔

خاتون زیورات، جہیز اور کسی بھی ذاتی سامان کی واپسی کے لیے فیملی کورٹ سے رجوع کرسکتی ہے، فیملی کورٹ کو خواتین کے زیورات، جہیز اور ذاتی سامان کی واپسی کے مقدمات سننے کا اختیار ہے۔

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں