تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سپریم کورٹ میں سماعت، سعد رفیق کا ٹویٹ میں ’گالی‘ کا اشارہ

لاہور: سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران وزیر ریلوے سعد رفیق نے ٹویٹ میں ’گالی‘ کا اشارہ کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ’گالی‘ کا اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اقتدار رہے نہ رہے، سیاست بچے یا جائے انصاف کا دہرا معیار قبول نہ منظور نہ تسلیم۔‘

سعد رفیق نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’ناانصافی کی بھڑکتی آگ بجھا کر جیو۔‘

انہوں نے اپنے ٹویٹ کے آخر میں گالی کے اشارے کا استعمال بھی کیا۔

شہباز گل کا ردعمل

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سعد رفیق نے جواشارہ کیا  ہے وہ سپریم کورٹ کے لیے استعمال کیا اور معزز ججوں کو اشارہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پرجو اشارے یہ کر رہے ہیں وہ ان کا انتخابی نشان ہونا چاہیے، یہ لوگ بدتمیز ہیں اور گالم گلوچ کرنا ن لیگ کا وطیرہ رہا ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ ابھی تو پہلا ابال آیا ہے اورخواجہ جی گالم گلوچ پر آگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ن لیگ کی روایت ہے مریم نواز خاتون ہونے کا فائدہ اٹھاتی ہیں اور کیا کچھ نہیں بولتیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ دوست مزاری نے حلف لیا تھا دو نمبری نہیں کریں گے لیکن انہوں نے حلف لینے کے باوجود دو نمبری کی۔

Comments

- Advertisement -