The news is by your side.

نیب ترامیم کیخلاف درخواست کی سماعت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا تذکرہ

اسلام آباد : جسٹس اعجاز الاحسن نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کاسیمی فائنل میں پہنچنا واقعی ایک قومی معجزہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پرسماعت ہوئی، چیف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بنچ نےسماعت کی۔

دوران سماعت پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا تذکرہ ہوا، حکومتی وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ایک معجزے کے تحت سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

چیف جسٹس نے حکومتی وکیل سے مسکراتے ہوئے مکالمے میں پوچھا ہاں جی کل کتنے بجےمیچ ہے، اگر آپ کہیں تو ہم آپ کیلئے سپریم کورٹ کے باہر میچ دیکھنے کیلئے اسکرین لگوا دیتے ہیں۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کاسیمی فائنل میں پہنچنا واقعی ایک قومی معجزہ ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے پی ٹی آئی وکیل سے مکالمے میں کہا اگرآپ کو برا نہ لگے تو آپ دلائل دیجیے گا ہم میچ دیکھیں گے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ امید ہے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے حوالے سےکوئی اچھی خبر سامنے آئے گی ، بعد ازاں کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں