The news is by your side.

Advertisement

بغیر اجازت دوسری شادی کرنے والے افراد کیلئے بُری خبر

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے حق مہر کی فوری ادائیگی کے فیصلے کیخلاف اپیل خارج کرتے ہوئے کہا بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو حق مہر فوری ادا کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس مظاہر علی اکبر نے 5صفحات پر مشتمل حق مہر کی فوری ادائیگی کے فیصلے کیخلاف اپیل پر فیصلہ جاری کردیا۔

فیصلے میں حق مہر کی فوری ادائیگی کے فیصلے کیخلاف اپیل خارج کر دی، اور پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے درخواست گزار جمیل کو حق مہرفوری دینے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو حق مہر فوری ادا کرنا ہوگا، مہرمعجل ہویاغیرمعجل دونوں صورتوں میں فوری واجب الاداہوگا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی یا ثالثی کونسل کی اجازت لازمی ہے، دوسری شادی کیلئے اجازت کا قانون معاشرے کو بہتر انداز سے چلانے کیلئے ہے کیونکہ دوسری شادی کیلئے اجازت کےقانون کی خلاف ورزی سےمسائل جنم لیں گے۔

خیال رہے پشاور کے رہائشی محمد جمیل نے اہلیہ کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں