بدھ, نومبر 13, 2024
اشتہار

سپریم کورٹ کا وفاقی حکومت کو کے الیکٹرک کیخلاف کارروائی کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو غیرمنصفانہ لوڈشیڈنگ کے معاملے پر کے الیکٹرک کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے کےالیکڑک کی جانب سےلوڈشیڈنگ کے معاملے پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

تحریری حکم میں کےالیکٹرک کی لوڈشیڈنگ کے طریقہ کار کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے غیرمنصفانہ لوڈشیڈنگ پروفاقی حکومت کو کے الیکٹرک کیخلاف کارروائی کاحکم دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ کےالیکٹرک کی لوڈشیڈنگ کاطریقہ کاربلاجوازہے، ایک فردکےبل ادانہ کرنےکاخمیازہ پورے علاقے پر نہیں ڈالاجاسکتا، وفاقی حکومت کےای کی غیرمنصفانہ لوڈشیڈنگ کرنےپرکارروائی کرے۔

تحریری حکم نامہ کے مطابق صارفین کی جانب سےاووربلنگ پرتحفظات دیکھےگئے، صارفین کاکہناہےکہ بجلی کا استعمال کم اوربل زیادہ بھیجے جارہےہیں۔

عدالت نےوفاقی حکومت سےکراچی کی بجلی سےمتعلق جامع پلان بھی طلب کرلیا ہے جب کہ عدالت نےکیس کی سماعت 2 ہفتے بعد سپریم کورٹ اسلام آباد میں مقرر کر دی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں