کراچی : سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو سول ایوی ایشن کی تمام اراضی واگزار کرانے کا حکم دیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سول ایوی ایشن کی اراضی پر قبضے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
دوران سماعت ایف آئی اے نے رپورٹ پیش کی، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا اراضی پرقائم قبضےختم کردیے اور اراضی واگزارکرواکر سول ایوی ایشن کے سپرد کردی ہے۔
چیف جسٹس نے ڈی جی سول ایوی ایشن سے استفسار کیا کیا زمین آپ کومل گئی؟ ڈی جی سول ایوی ایشن نے بتایا جی ہمیں 9ایکڑاراضی مل چکی۔
ایڈیشنل ڈائریکٹرایف آئی اے کا کہنا تھا کہ کل 9ایکٹراراضی سےقبضےختم کرائے، باقی اراضی پرقبضےختم کروارہے ہیں۔
عدالت نے ایف آئی اے کو سول ایوی ایشن کی تمام اراضی واگزار کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ایف آئی اےفوری کارروائی کرے، جبکہ عدالت نے ایف آئی اے حکام سے پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔