تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سپریم کورٹ کا فوری طور پر دریاؤں اور نہروں کے اطراف شجرکاری کا حکم

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو فوری طور پر دریاؤں اور نہروں کے اطراف شجرکاری کا حکم دیتے ہوئے  نئی گاج ڈیم کی تعمیر جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے نئی گاج ڈیم تعمیر کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کہا کہ دریاؤں کیساتھ کچےکی زمین پر کاشت کاری نہیں ہو سکتی، دریاؤں اورنہروں کےاطراف پودےنہیں درخت لگائیں ، کم ازکم 6فٹ پردرخت لگا کر اس کو محفوظ بنائیں۔

جسٹس گلزار کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سےپانی کی قلت ہوسکتی ہے، دریاؤں اور نہروں کیساتھ درخت لگانے کی کوئی اسکیم نہیں ہے؟ درخت لگانے کاسلسلہ ختم ہو گیا ہے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بےایا حکومت نےبلین ٹری سونامی کامنصوبہ شروع کیا، جس پر چیف جسٹس نے کہا یہاں دریاؤں اور نہروں کے اطراف جنگلات کی بات ہو رہی ہے، شیشم کے درخت پنجاب میں ختم ہو گئے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا نئی گاج ڈیم کی تعمیر کا کیا بنا، جس پر جوائنٹ سیکرٹری پانی بجلی نے بتایا کہ نئی گاج ڈیم کے پی سی ون کی ایکنک نےتاحال منظوری نہیں دی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ نئی گاج ڈیم پانی کو محفوظ بنانے کے لیے انتہائی اہم ہے، وفاق اور سندھ نئی گاج ڈیم کی تعمیر پر رضامند ہیں۔

سپریم کورٹ نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو فوری طور پر دریاؤں اور نہروں کے اطراف شجرکاری کا حکم دیتے ہوئے شجرکاری پرتمام حکومتوں سے ایک ماہ میں پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

عدالت نےدریاؤں کےاطراف کچےکی زمین پر کاشت کاری سےبھی روک دیا جبکہ وفاق اور سندھ سے نئی گاج ڈیم کی تعمیر کی ٹائم لائن طلب کرتے ہوئے نئی گاج ڈیم کی تعمیر جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

Comments

- Advertisement -