تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

امریکی سپریم کورٹ کا مسلم ممالک پر سفری پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

واشنگٹن: امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے مسلم ممالک پر سفری پابندی کا حکم برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، صدر ٹرمپ نے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سپریم کورٹ کے مسلم ممالک پر سفری پابندی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ امریکی آئین اور عوام کی جیت ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے ماضی میں 5 مسلم ممالک پر سفری پابندی عائد کی گئ تھی جبکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ایران، لیبیا، صومالیہ، شام اور یمن کے شہریوں پر امریکا میں داخلے پر پابندی برقرار رہے گی۔


امریکی عدالت میں 6 مسلمان ممالک پر سفری پابندی کا حکم بحال


امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا 5 مسلم ممالک پر سفری پابندی کا حکم نامہ جائز ہے، صدر کے پاس سفری پابندی کے صوابدیدی اختیارات ہیں، ٹرمپ نے امریکی شہریت ایکٹ کے تحت اختیارات استعمال کیے۔

اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ کے باہر مظاہرہ بھی کیا گیا، مظاہرے میں مسلمان تنظیمیں، امریکی شہری اور ڈیموکریٹس کانگریس اراکین شریک ہوئے جنہوں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے اس فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔


مسلمان امریکی فوجی کے والد پر امریکا میں سفری پابندی لگانے کا خدشہ


خیال رہے کہ گزشتہ سال 28 جنوری کو ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے ایران، شام، لیبیا، صومالیہ اور یمن کے شہریوں پر امریکا میں داخلے کے حوالے سے سفری پابندیاں عائد کردی تھی، ٹرمپ کے ان متنازع احکامات کے بعد امریکا سمیت دنیا بھر میں مظاہرے بھی ہوئے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -