سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے 6 کیسز سماعت کے لیے مقرر کر دیے جب کہ بشریٰ بی بی اور شاہ محمود قریشی کا بھی ایک کیس سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔
جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل بینچ سماعت کرے گا۔ کیسز 18 فروری کو سماعت کے لیے مقرر کیے گئے ہیں۔
سپریم کورٹ نے سائفر کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔
جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 18 فروری کو سماعت کرے گا جس میں جسٹس صلاح الدین پنور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بنچ کا حصہ ہوں گے۔
حکومت نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی بریت کےخلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔
توشہ خانہ فوجداری کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ معطلی کی بجائے سزا معطل کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر
بانی تحریک انصاف کی ضمانت کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل سماعت کیلئے مقرر
بشریٰ بی بی کی ضمانت کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل سماعت کیلئے مقرر
9 مئی لاہور مقدمات میں بانی کی ضمانت کیخلاف سرکار کی اپیل سماعت کیلئے مقرر
ہتک عزت کیس میں شہباز شریف کیخلاف بانی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
واضح رہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ان کیسز پر 9 فروری کو تین رکنی بینچ بنانے کی ہدایت کی تھی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


