جمعرات, ستمبر 10, 2026
اشتہار

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو بانی کے علاج پر سیاست کرنے سے روک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (18 اگست 2026): سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم جاری کرنے کے ساتھ پی ٹی آئی کو ان کے علاج پر سیاست کرنے سے بھی روک دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت اور ملاقاتوں سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے جہاں انہیں آج ہی شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا، وہیں پی ٹی آئی کو ان کی صحت پر سیاست کرنے سے بھی روک دیا۔

عدالت عظمیٰ نے حکم دیا کہ پاکستان تحریک انصاف یقینی بنائے گی کہ اسپتال کے باہر کوئی جلسہ جلوس نہ ہو۔

سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں بانی پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت تک اسپتال میں رہنے کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

سپریم کورٹ کا بانی پی ٹی آئی کو شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں