تازہ ترین

عمران خان کے فون ٹیپ کئے جانے کا انکشاف، شیریں مزاری نے بڑا مطالبہ کردیا

اسلام آباد : تحریک انصاف کی رہنما شریں مزاری نے انکشاف کیا کہ عمران خان کے گھر کا فون ٹیپنگ کیا گیا، سپریم کورٹ عمران خان کی فون ٹیپنگ پر ازخود نوٹس لے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما شریں مزاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے آفیشل اوران آفیشل فون ٹیپنگ سےمنع کیا، فون ٹیپنگ سے متعلق 1997 میں سپریم کا فیصلہ تھا، جس میں کہا تھا کہ فون ٹیپنگ ہرگز نہیں ہونی چاہئے۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ 2015میں ثاقب نثارکے دورمیں پتہ چلافون ٹیپنگ ہورہی ہے، سپریم کورٹ نے آفیشل اور ان آفیشل فون ٹیپنگ سے منع کیا، سپریم کورٹ نے باربار فیصلہ دیاکہ فون ٹیپنگ جرم ہے۔

سابق وزیر نے کہا کہ فون ٹیپنگ کرکے پوری حکومت گرائی گئی ، سوال یہ ہے کہ فون ٹیپنگ کیوں ہورہی ہے ، عمران خان کے گھر کا فون ٹیپنگ کیا گیا، جب عمران خان وزیراعظم تھے اس وقت سیکیورلائن کی ٹیپنگ ہورہی تھی، سپریم کورٹ ازخودنوٹس لے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انصار عباسی نے اپنے وی لاگ میں بتایا کہ عمران خان اور اعظم خان کی ایک آڈیو آئے گی، اگر وہ آڈیوپبلک ہوگی تو قانون کی خلاف ورزی ہوگی۔

شیریں مزاری نے کہا کہ جب اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا جلسہ تھا اسی وقت پورے ملک میں جلسے ہوئے، ہمارے جلسوں سے یہ لوگ گھبرا گئے ہیں۔

معاشی صورتحال کے حوالے سے رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ یہ تباہی کی طرف جارہے ہیں آئی ایم ایف میں پھنس گئےہیں، آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ کرپشن کے حوالے سے قانون ٹھیک کریں، کرپشن پر احتساب کرو، آپ مزید سیاسی بحران کیوں بڑھا رہے ہیں الیکشن کی تاریخ دیں۔

مریم نوازپر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مریم نواز ہر روز حکومت میں مداخلت کرتی ہیں، مریم نواز سزا یافتہ ہیں انہیں سرکاری دستاویز دکھا رہے ہیں۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کیخلاف کرپشن پرکچھ نہیں مل رہاتوفیملی کونشانہ کررہےہیں، کس نےکیاکرداراداکیاسب واضح طورپرسامنےآرہےہیں۔

آئی ایم ایف کے حوالے سے سابق وزیر نے کہا کہ آئی ایم ایف سمیت کوئی بھی اس حکومت کو امداد دینے کو تیار نہیں ، سب کو پتہ ہے کہ قوم نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کر دیا ہے، حالات بہت برے 3 ماہ میں ریزرو آدھے ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ہٹانے میں امریکا کے اپنے مفادات تھے، عمران خان نے امریکا کو ایبسلوٹلی ناٹ کہا تھا، امریکا نے کہا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کیا جائے۔

شیریں مزاری نے مزید کہا کہ امریکا ہندوستان کو ملا کر ایل اوسی پر مداخلت کرائے گا، یاد رکھیں قوم امریکا کی سازش کو نہیں بھولے گی۔

Comments

- Advertisement -