ویتنام میں مریض کے پیٹ سے عجیب و غریب چیز نکلنے پر ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ویتنام میں ایک غیر معمولی واقعہ دیکھ کر ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے جب پیٹ میں درد کی شکایت کرنے والے مریض کو اسپتال لایا گیا۔
صوبہ کوانگ نین کے اسپتال میں مریض کو لایا گیا تو وہ شدید درد سے کراہ رہا تھا۔
الٹرا ساؤنڈ اور ایکسرے کے معائنے کے بعد ڈاکٹروں کو علم ہوا کہ اس کے جسم میں کسی قسم کا جاندار موجود ہے۔
بعدازاں ڈاکٹروں نے مزید ٹیسٹ کروائے تو معلوم ہوا ہے کہ مریض کے جسم میں 30 سینٹی میٹر لمبی ایل مچھلی موجود ہے جس کی وجہ سے مریض شدید تکلیف میں مبتلا ہے۔
ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کے بعد مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی کو نکال لیا اور اب وہ روبہ صحت ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے کہا کہ وہ زندہ مچھلی کو مریض کے پیٹ میں دیکھ کر دنگ رہ گئے تھے تاہم وہ شخص یہ نہیں بتا سکا کہ یہ مچھلی اس کے جسم میں کیسے داخل ہوئی تھی۔