جمعہ, جولائی 10, 2026
اشتہار

نشتر اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں ایڈز مریض کی سرجری ، 7 ڈاکٹرز سمیت چارج نرس معطل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: نشتر اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں ایڈز مریض کی سرجری پر محکمہ صحت پنجاب نے 7 ڈاکٹرز اور چارج نرس کو معطل کردیا۔

نشتر اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں ایڈز کے مریض کی سرجری کے دوران سنگین غفلت اور بدانتظامی سامنے آنے پر محکمہ صحت پنجاب نے فوری ایکشن لے لیا۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی ہدایت پر غفلت اور نااہلی کے مرتکب 7 ڈاکٹرز اور چارج نرس کو معطل کر دیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ معطل ہونے والوں میں ڈاکٹر فاریہ احمد، ڈاکٹر ردا زہرہ، میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شہباز انور، اور ڈاکٹر محمد علی جان شامل ہیں جبکہ بدانتظامی پر ڈاکٹر محمد نعیم اختر کو بھی معطل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ شدید غفلت برتنے پر 3 ڈاکٹرز (ڈاکٹر ثانیہ سعید، ڈاکٹر ارسا عارف اور ڈاکٹر محمد نعیم اختر) کی اسپیشلائزڈ ٹریننگز پیڈا ایکٹ کے تحت فوری طور پر منسوخ کر دی گئی۔

نوٹیفکیشن میں تمام معطل ملازمین کو فوری طور پر محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ مریضوں کے علاج اور طبی پروٹوکولز میں کوتاہی یا غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انھوں نے بتایا کہ ایڈز کے مریض کی سرجری کے اس حساس معاملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جا رہی ہیں، اور رپورٹ سامنے آنے پر غفلت کے ذمہ داران کے خلاف مزید سخت قانونی ایکشن لیا جائے گا۔

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں