ہفتہ, اگست 15, 2026
اشتہار

پیدائش سے قبل رحم مادر میں ہی بچے کی کامیاب سرجری

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا (4 اگست 2026): طب کی دنیا میں نئی تاریخ رقم ہو گئی برطانوی اور امریکی ڈاکٹروں نے پیدائش سے قبل رحم مادر میں بچے کی کامیاب سرجری کر لی۔

طب کی دنیا میں بھی تیزی سے ترقی ہو رہی ہے اور علاج کے نئے طریقے دریافت ہو رہے ہیں۔ تاہم امریکی اور برطانوی ماہرین نے شعبہ طب میں حیرت انگیز کارنامہ انجام دے دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ اور امریکا کے طبی ماہرین نے 29 سالہ خاتون مائزی سیویج کی حمل کے دوران اس کے رحم میں موجود 26 ہفتوں کے بچے کی کامیاب سرجری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق رحم مادر میں بچہ اپنی تخلیق کے پانچ ماہ مکمل کر چکا تھا۔ جب انکشاف ہوا کہ بچہ گیسٹرو شیسس نامی مرض کا شکار ہےْ اس میں ناف صحیح طور پر تشکیل نہیں پاتی اور آنتیں جسم سے باہر نشوونما پاتی ہیں۔

ماہرین نے جدید تحقیق کو استعمال کرتے ہوئے نہایت احتیاط سے بچے کی آنتوں کو دوبارہ پیٹ کے اندر منتقل کیا۔

بچے کے والدین نے بتایا کہ حمل کے 20 ہفتوں کے معمول کے اسکین تک انہیں کسی مسئلے کا علم نہیں تھا۔ تاہم، اسی معائنے کے دوران بچے میں اس پیدائشی نقص کی تشخیص ہوئی، جس نے انہیں شدید صدمے اور تشویش میں مبتلا کر دیا۔

ماہرین کے مطابق گیسٹروشیسس ہر سال برطانیہ میں تقریباً تین ہزار میں سے ایک بچے کو متاثر کرتی ہے۔

پیچیدہ کیسز میں بچوں کو کئی ماہ انتہائی نگہداشت، متعدد سرجریوں، طویل عرصے تک مصنوعی غذائی معاونت اور بعض اوقات آنتوں کی پیوندکاری کی بھی ضرورت پیش آ سکتی ہے، جبکہ بہترین طبی سہولیات کے باوجود تقریباً ہر دس میں سے ایک بچہ جانبر نہیں ہو پاتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں