تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کیا آپ اس پھل کے جادوئی فوائد جانتے ہیں؟

سال کے آخری مہینوں میں ایک پھل کافی زیادہ نظر آتا ہے جسے جاپانی پھل کے نام سے جانا جاتا ہے مگر اردو میں اسے املوک کا نام دیا گیا ہے۔نارنجی یا ٹماٹر جیسا یہ پھل اپنی مٹھاس اور شہد جیسے ذائقے کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے۔

املوک کا مسکن

بنیادی طور پر یہ چین سے تعلق رکھنے والا پھل ہے جس کی کاشت ہزاروں سال سے ہورہی ہے اور اب دنیا بھر میں اس کی مختلف اقسام کو اگایا جاتا ہے۔

جاپانی پھل کیوں کہا جاتا ہے؟

اب سوال یہ ہے کہ آخر اسے جاپانی پھل کیوں کہا جاتا ہے؟ تو اس کی وجہ یہ ہے کہ جاپان میں اگائی جانے والی اس کی ایک قسم ڈیوسپائروس کاکی کی بہت زیادہ مقبولیت ہے جو لگ بھگ دنیا بھر میں اگائی جاتی ہے۔جاپانی پھل (املوک ) کھانے کے وہ 5فائدے جو آپ کو پتہ لگ جائیں تو اسے سونے کے بھائو خریدیں گے- روزنامہ اوصافکم کیلوریز اور منرلز، کیلشیم، فاسفورس اور وٹامن (اے )اور (سی) سے بھرپور یہ پھل اپنے اندر بے شمار جادوئی فوائد سمیٹے بیٹھا ہے

پیٹ کے امراض میں مفید

آنتو ں کے زخم، السر، چھوٹی آنت کے السر میں یہ پھل نہایت مفید ہے، معدے میں تیزابیت اور پیٹ کے مختلف امراض میں دوا کے ساتھ ساتھ اس پھل کا استعمال مرض کو جلد رفع کرتا ہے ۔

آسٹیوپوروسس سے تحفظ

جاپانی پھل میں موجود کیلشیم اور فاسفورس ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آپ چکوترے کے ان جادوئی فوائد سے آگاہ ہیں؟

ماہرین کے مطابق روزانہ ورزش کے ساتھ ساتھ اس پھل کا استعمال کیا جائے تو آسٹیوپوروسس اور ہڈیوں کی دیگر بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے ۔

قوت مدافعت بڑھائے

قوت مدافعت پورے جسم کو مختلف امراض سے بچاتا ہے اس کی مضبوطی آپ کو مختلف امراض سے لڑنے میں اور جلد صحت یاب ہونے میں مدد دیتا ہے، جاپانی پھل میں موجود وٹامن سی کی وافر مقدار قوت مدافعت کو مضبوط بناتا ہے ۔

قبض کشا، کینسر کے خطرات کو کم کرنے میں معاون

جاپانی پھل میں موجود فائبر اور پانی کی وافر مقدار قبض کے لئے نہایت مفید ہے، ماہرین کے مطابق اسکا روزانہ استعمال قبض اور کینسر کے خطرات کو کم کردیتا ہے۔

آنکھوں کی بینائی

آنکھوں کے لئے وٹامن سی بہت ضروری ہوتا ہے۔جاپانی پھل میں وٹامن سی کی موجودگی آنکھوں ۔کی بینائی میں اضافہ کرتا ہےیہ پھل آنکھوں کے مختلف امراض سے آنکھوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔

نوٹ: اگر آپ املوک کو دوا کے طور پر استعمال کررہے ہیں تو ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق استعمال کریں۔

Comments

- Advertisement -