منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

آئی سی سی نے سوریا کمار یادیو پر جرمانہ عائد کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے میڈیا سے گفتگو کے دوران سیاسی بیان دینا مہنگا پڑ گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کو میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔

سوریا کمار آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے۔

واضح رہے کہ سوریا کمار یادیو کی جانب سے سیاسی بیان دینے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی میں شکایت درج کروائی تھی۔

بھارتی کپتان نے 14 ستمبر کو ایشیا کپ میں گروپ میچ کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان فوجی جھڑپ کی طرف اشارہ کیا تھا جس میں انہیں قصور وار پایا گیا ہے۔

یہ پڑھیں: آئی سی سی کی جانب سے حارث رؤف کو سزا دیے جانے کا امکان

ان کی درخواست کو آئی سی سی میچ ریفری رچی رچرڈسن نے مسترد کردیا جبکہ بھارت نے فیصلے کے خلاف اپیل کی ہے۔

بھارت کی جانب سے پاکستانی کرکٹرز کی شکایت پر سماعت آئی سی سی میچ ریفری رچی رچرڈسن نے کی۔

دوران سماعت میچ ریفری کی جانب سے پاکستانی کرکٹرز سے مختلف نوعیت کے سوالات کیے گئے جس پر صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف نے ٹھوس مؤقف اپناتے ہوئے بھارت کے الزامات کو یکسر مسترد کیا۔

ذرائع کے مطابق صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا انہوں نے پختون روایات کے مطابق سیلیبریشن کی، ان کی سیلیبریشن کا بھارت سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں