بھارتی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کا کہنا ہے کہ ہینڈ شیک کے لیے 24 گھنٹے کا انتظار کریں۔
بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ابھی سب کھانا کھائیں اور سوجائیں کل دیکھیں گے، اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں اچھی کرکٹ کھیلیں گے، ابھیشیک شرما بھی فٹ ہے، اگر پاکستان چاہتا ہے ابھیشیک شرما کھیلے تو کھلائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اسپن اٹیک اچھا ہے، عثمان طارق مختلف بولر ہیں لیکن اس جیسے بولر کھیلے ہیں اور اس کو بھی کھیل لیں گے، پاکستان ٹیم کی بولنگ اچھی کررہی ہے لیکن ان کو کھیلنے کے پلانز ہیں۔
یہ پڑھیں: بھارت کیخلاف میچ میں ہاتھ ملائیں گے یا نہیں؟ سلمان آغا نے بتادیا
بھارتی کپتان نے کہا کہ پاکستان کو کولمبو میں دو میچ کھیلنے کا فائدہ ہے، بارش یا خراب موسم ہمارے بس میں نہیں ہے۔
سوریا کمار یادیو نے کہا کہ کوئی کتنا بھی بول لے پاک بھارت میچ نارمل میچ ہے لیکن ایسا نہیں، کھلاڑی چاہتے ہیں کہ اچھا میچ کھیلیں۔
انہوں نے کہا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے تو اچھا میچ ہوگا، ہمارا آغاز اتنا اچھا نہیں تھا اس کو ماننا پڑے گا، دوسرے میچ میں ہم نے اچھا کور کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


