دبئی(20 ستمبر 2025): پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے والے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے کراچی کے عمانی کرکٹر عامر کلیم کو گلے لگالیا۔
سوریاکمار یادیو 14 ستمبر سے سرخیوں میں ہیں، پاکستان کے خلاف میچ جیتنے کے بعد اسپورٹس مین شپ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے میچ کے بعد روایتی ہینڈ شیک کے میدان سے چلے گئے۔
اس ہینڈ شیک نہ کرنے کے عمل نے ایک بڑا تنازع کھڑا کر دیا، یہاں تک کہ پاکستان نے ایونٹ سے دستبرداری کی دھمکی بھی دی جس کے بعد پاکستان اور یو اے ای کا میچ ایک گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا تھا۔
That’s a good hug by India’s captain SKY to Karachi born Aamir Kaleem. That’s commendable #Asiacup pic.twitter.com/08tC7KTwcx
— Nibraz Ramzan (@nibraz88cricket) September 19, 2025
تاہم اب بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے میچ کے بعد بھارت کیخلاف شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس پیش کرنے والے پاکستانی نژاد عمانی کرکٹر عامر جلیم کو گلے لگا لیا۔
بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے عمانی کرکٹر کو بہترین کھیلنے پر مبارک باد بھی دی لیکن شاید سوریا کو معلوم نہیں عامر کلیم کا تعلق پاکستان سے ہے۔
اب کہیں سوریاکمار یادیو پر پھر سے غداری کا الزام نہ لگ جائے، جیسے محسن نقوی سے ہاتھ ملانے پر ان کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


