جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

سوریا کمار یادیو نے کپتانی سے ہٹائے جانے پر خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ٹیم کے بیٹر سوریا کمار یادیو نے ٹی 20 کپتانی سے ہٹائے جانے اور اسکواڈ سے باہر کیے جانے پر خاموشی توڑ دی ہے۔

بی سی سی آئی نے سوریا کمار یادیو کو ٹی 20 کپتانی سے ہٹا کر شریاس ایئر کو قیادت سونپی ہے جہاں ان کا پہلا امتحان آئرلینڈ اور انگلینڈ کی سیریز ہوگی۔

تاہم سوریا کمار یادیو نے نئے کپتان شریاس ایئر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ممبئی میں ایک مقامی میچ کے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سوریا کمار نے کہا، ’میں شریاس کے بھارتی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بننے پر بہت خوش ہوں۔‘

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’ہم نے ممبئی میں اپنی پوری کرکٹ ایک ساتھ کھیلی ہے اور یہ دیکھ کر حیرت انگیز لگتا ہے کہ بھارت کے پچھلے تینوں ٹی ٹوئنٹی کپتان روہت شرما، میں خود اور اب شریاس کا تعلق ایک ہی شہر یعنی ممبئی سے ہے۔‘

واضح رہے کہ چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے پریس کانفرنس میں واضح کیا تھا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ جتوانے کے باوجود سوریا کمار کی حالیہ فارم میں گراوٹ اور مستقبل کی حکمتِ عملی کو دیکھ کر یہ مشکل فیصلہ کرنا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ سلیکٹرز نے شریاس ائیّر کو آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دوروں کے ساتھ ساتھ رواں سال ستمبر اکتوبر میں ہونے والے ایشین گیمز کے لیے بھی کپتان مقرر کیا ہے تاکہ اگلے ورلڈکپ کے لیے ایک مضبوط ٹیم تیار کی جا سکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں