The news is by your side.

سوریا کمار یادیو نے ویرات کوہلی کا نیا نام رکھ دیا؟

بھارتی ٹیم کے جارح مزاج بیٹر سوریا کمار یادیو نے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کا نیا نام رکھ دیا ہے۔؟

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں سوریا کمار یادیو نے 51 گیندوں شاندار 111 رنز کی اننگز کھیلی، واضح رہے کہ وہ ٹی 20 رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہیں جبکہ محمد رضوان دوسرے اور بابر اعظم تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

سوریا کمار یادیو نے کیریئر کی دوسری سنچری اسکور کی جبکہ انہوں نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں 239 رنز اسکور کیے تھے۔

ویرات کوہلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سوریا کمار کی سنچری کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’نومیرو یو این او‘ دکھا رہا ہے کہ وہ دنیا کا بہترین کھلاڑی کیوں ہے؟ اس اننگز کو براہ راست نہیں دیکھا لیکن مجھے یقین ہے کہ یہ اس کی ایک اور ویڈیو گیم اننگ تھی۔

سوریا کمار نے بھی جواب دیتے ہوئے ایموجیز بنائیں اور ’بھاؤ‘ لکھا۔

واضح رہے کہ سوریا کمار یادیو 47.95 کی اوسط سے کلینڈر ایئر میں 1151 رنز اسکور کرچکے ہیں، 32 سالہ کھلاڑی گزشتہ سال انگلش ٹیم کے خلاف ڈیبیو کیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں