بھارتی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کے مداح نے اداکارہ خوشی مکھرجی پر 100 کروڑ روپے ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ خوشی مکھرجی نے دعویٰ کیا تھا کہ کرکٹر سوریا کمار یادیو انہیں اکثر پیغامات بھیجا کرتے تھے۔
بعدازاں اداکارہ نے واضح کیا کہ ان کا کرکٹر کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے، بیان کو غلط سمجھا گیا اور سیاق و سباق سے ہٹ کر شائع کیا گیا پھر خوشی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا۔
یہ پڑھیں: سوریا کمار یادیو سے متعلق حیران کن بیان، بھارتی اداکارہ نے وضاحت دے دی
تاہم اب سوریا کے مداح اور سوشل میڈیا انفلوئنسر فیضان انصاری نے نامناسب تبصرے پر خوشی مکھرجی کے خلاف 100 کروڑ روپے ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔
فیضان انصاری ممبئی میں مقیم ہیں، انہوں نے غازی پور تھانے میں شکایت درج کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خوشی کے دعوے جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ خوشی مکھرجی کے خلاف فوری طور پر ہتک عزت کا مقدمہ درج کیا جائے، جب تک انصاف نہیں ملے گا غازی پور شہر میں ہی رہوں گا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


