تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

سشما سوراج دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں‌

نئی دہلی: بھارت کی سابق وزیر خارجہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی سینئر رہنما سشما سوراج دل کا دورہ پڑنے کے باعث جہانِ فانی سے کوچ کرگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سشما سوراج کو دل میں درد کی شکایت ہوئی جس کے بعد انہیں نئی دہلی کے ایمز اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے آئی سی یو میں داخل کیا۔

سشما سوراج کو ڈاکٹرز نے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہوسکیں اور  67 برس کی عمر میں دنیا سے چلتی بنیں۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کی سینئر رہنما کو شام کے وقت دل میں تکلیف ہوئی تھی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ بی جے پی کے رہنما ڈاکٹر ہرشوردھان اور نتین گڈھکری اُن سے ملاقات کے لیے پہنچے۔

یاد رہے کہ سشما سوراج کو بی جے پی نے 2019 میں ہونے والے لوک سبھا کے انتخابات میں ٹکٹ نہیں دیا تھا۔ اُن کو طبیعت ناسازی کے باعث کوئی حکومتی عہدہ بھی نہیں دیا گیا۔

گزشتہ ماہ نریندر مودی سے ملاقات کے بعد سشما سوراج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھارتی وزیر اعظم کے لیے جذباتی پیغام لکھتے ہوئے اُن کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’’نریندر مودی نے مجھ پر بھروسہ کیا اور پانچ سال کے لیے عہدہ دیا، اس کے لیے میں اُن کی تمام عمر شکر گزار رہوں گی‘‘َ

سابق وزیر خارجہ اور بی جے پی کی سینئر رکن کے انتقال پر بھارت کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے تعزیت کی گئی، میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں بطور وزیر خارجہ اچھی کارکردگی دکھانے پر ’’سپر موم‘‘ کا لقب دیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -