اسلام آباد : بھارتی وزیرخارجہ آج وزیراعظم نوازشریف سے اہم ملاقات کریں گی، جس میں دوطرفہ تعلقات پرچھائی گردچھٹنے کا امکان ہے۔
پاکستان اوربھارت کے درمیان جاری تناؤ میں بھارتی وزیرخارجہ سمشا سوراج کا دوروزہ دورہ پاکستان خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔
سشما سوراج اوروزیراعظم نوازشریف کے درمیان ملاقات پرپوری دنیا کی نظریں جمی ہیں۔ ملاقات میں دوطرفہ امورپربات کی جائے گی اوراس ملاقات کا جونتیجہ نکلے گا اس کے دونوں ملکوں کے تعلقات پردوررس اثرات ہوں گے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان اوربھارتی حکام کی ملاقاتوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ امریکا دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لئے ہراقدام کی حمایت کرتا ہے۔
پاکستان میں بھارتی وزیرخارجہ کا پرجوش استقبال اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان بھارت سے نہ صرف کرکٹ کے میدانوں بلکہ ہرشعبے میں بہترتعلقات کا خواہاں ہے اورمتنازع امورباہمی بات چیت سے حل کرنے کا خواہشمندہے۔