اسلام آباد: پاکستان کے جذبہ خیرسگالی کے باوجود بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا.
تفصیلات کے مطابق کرتارپور راہداری کے سنگ بنیاد کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا، پاک فوج اور پاکستانی قیادت کے خلاف پروپیگنڈا شروع کر دیا.
شاہ محمود قریشی کی دعوت کے باوجود پاکستان نہ آنے والی بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ کرتار پور راہداری کھولنے کا مطلب یہ نہیں کہ پاکستان سے مذاکرات کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے سارک کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم نریندری مودی کومدعوکرنے کا اعلان کیا تھا۔
کرتارپور راہداری خطے میں امن کی جانب بڑا قدم ہے، آرمی چیف
بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کی جانب سے کرتار پورراہداری کھولنے کا کریڈٹ لینے کی بچگانہ کوشش بھی کی گئی، سشما سوراج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ بھارت ایک عرصے سے یہ راہداری کھولنے کی پیش کش کر رہا تھا، پاکستان نے اب مثبت جواب دیا ہے.
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آج کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انھوں کہا تھا کہ دنیا بھر سے آنے والے سکھ مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، مدینہ جا کر جتنی خوشی ہمیں ملتی ہے، آج سکھوں کےچہروں پراتنی خوشی دیکھ رہاہوں.