تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

سشمیتا سین نے اب تک شادی نہ کرنے کی اہم وجہ بتا دی

ممبئی: بھارت کی پہلی مس یونیورس کا اعزاز حاصل کرنے والی 46 سالہ سشمیتا سین نے اب تک شادی نہ کرنے کی اہم وجہ بلآخر بیان کر دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں سشمیتا سین نے کہا کہ زندگی میں بہت سے دلچسپ مرد آئے لیکن ان کی مایوسی کی وجہ سے شادی نہیں کی، شادی نہ کرنے کے فیصلے سے میرے بچوں کا کوئی تعلق نہیں۔

سشمیتا سین نے کہا کہ زندگی میں تین ایسے مواقع آئے جب میں شادی کرنے کے بالکل قریب تھی لیکن خدا نے مجھے بچا لیا، رینی (بیٹی) کو گود لینے کے بعد زندگی میں کوئی ایسا مرد نہیں آیا جو میری ترجیحات نہ جانتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کبھی نہیں سوچا کہ جس سے شادی ہوگی وہ میری بیٹیوں کی ذمہ داری بانٹے، مجھے کوئی بیٹیوں سے الگ ہونے کا نہیں کہہ سکتا کیوں کہ انہیں ایک خاص عمر تک میری ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بیٹیوں پر سمجھوتہ کر کے شادی کرتی تو ان کی زندگیاں تباہ ہو جاتیں۔

سشمیتا سین تاحال شادی نہیں کی۔ انہوں نے پہلی بیٹی 2000 اور دوسری 2010 میں گود لی اور ان کے ساتھ ہی اپنی زندگی گزار رہی ہیں۔

اداکارہ نے اٹھارہ سال کی عمر میں ”مس یونیورس“ کا اعزاز حاصل کیا اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی بھارتی خاتون ہیں۔

Comments

- Advertisement -