ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

سشمیتا سین نے شاہ رخ خان کے مداحوں کے دل جیت لیے

اشتہار

حیرت انگیز

(6 جون 2026): بھارت کی پہلی مس یونیورس کا اعزاز حاصل کرنے والی نامور اداکارہ سشمیتا سین نے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کے مداحوں کے دل جیت لیے۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق سشمیتا سین نے حال ہی میں ایک تقریب کے دوران اپنی فلم ’میں ہوں نا‘ کے شریک اداکار شاہ رخ خان کے بارے میں کھل کر بات کی۔

یاد رہے کہ بولی وڈ کی ان دونوں شخصیات نے 2004 میں فرح خان کی ہدایت کاری میں بننے والی اب تک کی سب سے مقبول ترین فلم ’میں ہوں نا‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: میں شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن کوئی ملنا تو چاہیے نا، سشمیتا سین

ایکشن رومانوی فلم میں سشمیتا سین نے کالج کی ایک پروفیسر کا کردار ادا کیا تھا جبکہ شاہ رخ خان ایک انڈر کور ایجنٹ کے روپ میں اسی کالج کے طالب علم بن کر آتے ہیں تاکہ ایک جنرل کی بیٹی کو باغی فوجی سے بچا سکیں۔

تقریب کے دوران سشمیتا سین سے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بغیر کچھ سوچے سمجھے کہا کہ وہ حقیقی کنگ ہیں۔

بولی وڈ اداکارہ نے کہا کہ لوگوں نے شاہ رخ خان کے بارے میں جو کچھ بھی سنا ہے وہ بالکل سچ ہے، وہ نہ صرف ایک بہترین انسان اور اداکار ہیں بلکہ وہ لوگوں کا بہت خیال رکھتے ہیں، وہ بہت بڑے دل کے مالک ہیں اور وہ ایک اچھے، عاجز اور خدا ترس انسان ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں