بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

وقت آگیا کہ ’میں ہوں نا‘ کا سیکوئل بنایا جائے، سشمیتا سین

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کی پہلی مس یونیورس کا اعزاز حاصل کرنے والی معروف بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے اپنی سُپرہٹ فلم ’میں ہوں نا‘ کے سیکوئل کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سشمیتا سین نے 2004 میں سُپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ پہلی بار فلم ’میں ہوں نا‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا جبکہ کاسٹ میں زید خان اور امریتا راؤ بھی شامل تھے۔

سشمیتا سین نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ فلم کو 19 سال مکمل ہوگئے، میں سمجھتی ہوں کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اس کا سیکوئل بنائیں۔

متعلقہ: ’جب شادی کا ارادہ کیا تو۔۔۔‘؛ سشمیتا سین نے اہم بات بتا دی

اداکارہ نے بتایا کہ ہم نے اس کیلیے فلمساز فرح خان سے رابطہ کیا تھا، پہلے میں گئی پھر شاہ رخ خان گئے تھے، میں کہتی ہوں کہ یہ وقت ہے کہ دوبارہ ان سے رابطہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ اگر سیکوئل بنتا ہے تو میں بہت پُرجوش ہوں گی۔

فلم میں ساڑھی زیب تن کرنے سے متعلق سشمیتا سین نے کہا کہ میں پوری فلم میں ساڑھی پہننے کے بارے میں فرح خان سے ناراض تھی، یہ شاہ رخ خان کے ساتھ میری پہلی فلم تھی لہٰذا میں جازبِ نظر آنا چاہتی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں