جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

بھارتی اداکارہ سے متعلق حیران کُن انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی میڈیا نے سشمیتا سین کی ایک فلم کے سین سے متعلق حیران کن انکشاف کردیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ سشمیتا سین نے سیریز ’آریا ٹو‘ کے سگار پیتے ہوئے ایک سین کو کرنے میں بیس دن لگادیے تھے۔

بالی ووڈ سے دور رہنے والی سشمیتا سین نے لمبے عرصے کے بعد ویب سیریز سے کامیابی کے ساتھ دوبارہ اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا جہاں انہوں نے پہلے سیریز آریا اور پھر آریا ٹو میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

- Advertisement -

Sushmita portrayed a mobster in the second season, which the audience enjoyed a lot.

سیریز آریا ٹو سے متعلق یہ انکشاف ہوا کہ سشمیتا سین نے اس سیریز کے ایک سین کو فلمانے کے لیے بیس دن لگادیے تھے اس کی وجہ یہ تھی کہ اداکارہ نے زندگی میں کبھی سگار نہیں پیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار سیریز کے دوسرے حصے کو بالکل مختلف دیکھنا چاہتے تھے اسی وجہ سے سشمیتا نے خود کو سیریز کے اس گینگسٹر کے کردار میں ڈالنے کے لیے بیس دن لگائے۔

واضح رہے کہ آریا ٹو سیریز آریا کا ہی تسلسل ہے جس میں ایک خاتون کی اپنے بچوں کا دفاع کرنے کے لیے جرائم کی دنیا سے لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں