کراچی: شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں واقع درخشاں تھانے کی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب جعلساز کو گرفتار کرلیا۔
نمائندہ اے آر وائی نیوز نذیر شاہ کے مطابق ملزم کی گرفتاری پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے بڑا چیلنج تھی کیونکہ یہ اپنے تعلقات اراکین اسمبلی سے بتاتا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ملزم صاحبزادہ حامد رضا اور رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب بن کر کئی لوگوں کو بے وقوف بنا چکا تھا جبکہ یہ حساس اداروں، علماء کرام، سیاستدانوں اور میڈیا کا نام استعمال کر کے اپنے مذموم مقاصد پورے کرتا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم مختلف اداروں میں آواز بدل کر بات کرتا اور اپنے کام سیدھے کرواتا تھا، ملزم ماضی میں وزیر بن کر کئی ملزمان کو پولیس سے چھڑوا چکا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کا کلفٹن سی ویو پر کراس روڈ کے نام سے شراب کا کاروبار تھا۔
کارروائی کے دوران پولیس نے ملزم کے قبضے سے اُس کے اپنے دو شناختی کارڈز، تین موبائل اور پستول برآمد کرلیے۔ پولیس کے مطابق ملزم سے تفتیش کے دوران اہم انکشافات متوقع ہیں۔
https://www.facebook.com/arynewsasia/videos/171317547459960/