بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد ہوشیار ہوجائیں!

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اسپین اور دیگر یورپی ممالک بھجوانے کے نام پر جعلی شینگن ویزے اور غیر قانونی امیگریشن نیٹ ورک کے ذریعے شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں مطلوب ایک اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزم عبدالرشید کو سیالکوٹ ایئرپورٹ سے حراست میں لیا گیا، جسے بعد ازاں کراچی منتقل کردیا گیا۔

حکا کا کہنا ہے کہ ملزم طویل عرصے سے مفرور تھا اور اس پر الزام ہے کہ وہ شہریوں کو اسپین اور دیگر یورپی ممالک بھجوانے کے نام پر جعلی شینگن ویزے اور غیر قانونی امیگریشن نیٹ ورک کے ذریعے لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث رہا ہے۔

ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزم مبینہ طور پر انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ کے ایک منظم نیٹ ورک کا اہم کردار ہے، جبکہ اس نیٹ ورک سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں