The news is by your side.

Advertisement

لاہور، گھر میں داخل ہوکر خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں دیوار پھلانگ کر گھر میں گھسنے اور خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں ایک شخص دیوار کود کر گھر میں داخل ہوا اور پھر اُس نے شوہر کے سامنے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

شوہر کی مدعیت میں درج ہونے والی ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا تھا کہ ملزم دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوا اور اُس نے میرے سامنے اہلیہ کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی، مزاحمت کرنے پر وہ فرار ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں: داماد کے بھائیوں کی 7 سالہ بچی سے زیادتی

سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے ملزم کی عدم گرفتاری پر برہمی کا اظہار کیا اور فوری طور پر رپورٹ طلب کر کے نامزد ملزم کی جلد از جلد گرفتاری اور کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی تھی۔

سی سی پی او کی ہدایت کے بعد پولیس حکام نے گھر میں داخل ہوکر خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جس کی شناخت انصر کے نام سے ہوئی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں