جمعرات, جولائی 16, 2026
اشتہار

شہری سے کروڑوں کی 7 گاڑیاں رینٹ پر لے کر بیچنے والا نوسرباز گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : شہری سے کروڑوں کی 7 گاڑیاں رینٹ پر لے کر بیچنے والا نوسرباز کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے کلرسیداں پولیس نے ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شہری سے کروڑوں روپے مالیت کی 7 گاڑیاں رینٹ پر لے کر آگے فروخت کرنے والے شاطر ملزم بابر ملک کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے تفتش کے دوران ملزم کے قبضے سے ساتوں کی ساتوں گاڑیاں بحفاظت برآمد کر لی ہیں۔

ترجمان پولیس نے بتایا ملزم نے چند روز قبل ایک شہری سے رینٹ پر گاڑیاں حاصل کیں اور دھوکہ دہی کے ذریعے انہیں پنجاب کے دیگر اضلاع میں لے جا کر فروخت کر دیا۔

شہری کی درخواست پر کلرسیداں پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تحقیقات کا آغاز کیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم نے یہ کاریں بھکر، خوشاب، بھلوال، حافظ آباد، واہ کینٹ اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں فروخت کی تھیں۔

پولیس ٹیموں نے مختلف اضلاع میں چھاپے مار کر تمام گاڑیاں برآمد کرلیں۔

ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال سے کھیلنے والے نوسربازوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اہم ترین

مزید خبریں