لاہور (13 جولائی 2026): آن لائن ٹیکسی ڈرائیوروں سے وارداتیں کرنے والے ملزم کو پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کر لیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں چوکی چلڈرن اسپتال کی پولیس نے اسپتال میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج میں کی مدد سے گرفتار کیا۔
پولیس نے ملزم کے طریقہ واردات کا دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم مختلف اوقات میں چلڈرن اسپتال آنے کی غرض سے آن لائن ٹیکسی بک کرتا تھا اور، مطلوبہ مقام پر پہنچ کر کال کے بہانے ڈرائیوروں سے موبائل لے کر رفوچکر ہو جاتا تھا۔
گرفتار ملزم چلڈرن اسپتال میں مریضوں کے تیمار داروں اور ملاقاتیوں سے بھی چوری کی وارداتیں کر چکا ہے اور اس کو یہ وارداتیں کرنے کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو اسپتال سے باہر جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس حوالے سے ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نے بتایا کہ ملزم تنویر اس سے قبل بھی چوری ڈکیتی سمیت دیگر مقدمات میں بھی ریکارڈ یافتہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
آن لائن ٹیکسی سروس کا پاکستان میں آپریشنز بند کرنے کا اعلان


