ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

شادی شدہ بہن کو گولی مار کر قتل کرنے والا ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بلدیہ گلشن غازی میں شادی شدہ بہن کو گولی مار کر قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، مقتولہ لڑکی گھر کے قریب ہی رہائش پذیر تھی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ گلشن غازی میں گھر میں فائرنگ سے لڑکی کے جاں بحق ہونے کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ گھر کے اندر بہن کو قتل کرنے والے ملزم سفیان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم نے گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کر کے بہن کوقتل کیا تھا۔

اتحاد ٹاؤن پولیس نے صرف3 گھنٹےمیں مفرورملزم کوگرفتارکیا، مقتولہ لڑکی شادی شدہ اور گھر کے قریب ہی رہائش پذیرتھی۔

پولیس حکام کا مزید بتایا کہ ملزم سے آلہ قتل پستول برآمد کرلیا ہے ، جو مانسہرہ سےخریدا گیا تھا تایم مزید تفتیش جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں