The news is by your side.

Advertisement

فلوریڈایئرپورٹ پر فائرنگ: حملہ آورپرپرتشددکارروائی کاالزام

فلوریڈا: : امریکی ریاست فلوریڈا کے فورٹ لاڈرڈیل ایئرپورٹ پرفائرنگ کرنے والے حملہ آور پر استغاثہ نے پرتشدد کارروائی کا الزام لگایا ہےجس میں 5افراد ہلاک جبکہ6زخمی ہوئےتھے۔

تفصیلات کےمطابق 26 حملہ آور ایستیبان سینتیاگو پر بین الاقوامی ایئر پورٹ پر پرتشدد کارروائی کرنے کا الزام ہے جس کے ثابت ہونے پر ملزم کوزیادہ سے زیادہ سزائے موت سنائی جا سکتی ہے۔

مقامی عدالت میں جمع کرائی کروائی گئی دستاویزات کے مطابق زیرِ حراست ملزم نے امریکی تحقیقاتی ادارے کو بتایا کہ اس نے حملے کی پہلے سے منصوبہ بندی کی تھی۔

f1

حکام کا کہنا ہے کہ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس نے یہ ہدف کیوں چنا اور اس معاملے میں دہشتگردی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔

f2

تحقیقاتی افسر کا کہنا کہ ایئر پورٹ پر حملے سے پہلے یا سفر کے دوران مشتبہ شخص نے کوئی جھگڑا وغیرہ نہیں کیا۔

مزید پڑھیں:فلوریڈا کے ایئرپورٹ پر فائرنگ،حملہ آورگرفتار

دوسری جانب حملہ آور کے بھائی کا کہناہے کہ حال ہی میں وہ نفسیاتی معالج کے زیرِ علاج تھے جبکہ اُن کی رشتے دار خاتون کا کہناہےکہ عراق میں تعیناتی کے دوران اُن کا ’ذہنی توازن‘ خراب ہو گیا تھا۔

f3

زیر حراست مشتبہ شخص نے پولیس کو بتایا کہ حکومت اس کے ذہن کو کنٹرول کرتی ہے اور اسے جہادی ویڈیوز دیکھنے کو کہا جاتا ہے۔

f4

واضح رہے کہ امریکہ میں اسلحے کے ساتھ سفر کرنا قانونی ہے البتہ اسے چیکڈ ان سامان کے ساتھ ٹھوس بکسے میں رکھا جاتا ہے اور گولیوں کو بھی سامان کے ساتھ علیحدہ رکھا جا سکتا ہے۔

f6

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں