تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پشاور : ریڈیو پاکستان کا مرکزی گیٹ توڑنے والا ملزم گرفتار

پشاور : پولیس انویسٹی گیشن ٹیم نے ریڈیو پاکستان کے مرکزی گیٹ توڑنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم نے گیٹ توڑے کے بعد فروخت کردیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں ریڈیو پاکستان جلاؤ گھیراؤ کیس میں پولیس انویسٹی گیشن ٹیم کو اہم کامیابی مل گئی۔

پولیس نے ریڈیو پاکستان کا مرکزی گیٹ توڑنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ، ملزم نے گیٹ توڑے کے بعد فروخت کردیا تھا۔

حکام نے بتایا کہ فروخت ہونےوالا دروازہ بھی برآمد کر لیا ہے ، ملزم محمد عمر نے گیٹ ہشتگری میں کباڑ کی دکان پر 9ہزار روپے فروخت کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم کا ساتھی بھی حراست میں ہے، ریڈیوپاکستان کا گیٹ توڑنے میں 12سے 13افراد ملوث ہیں تاہم پشاور مرکزی گیٹ پر دھاوا بولنے والوں دیگر مظاہرین کی شناخت جاری ہے۔

یاد رہے اس سے قبل پشاور پولیس لائن میں ہونے والے اجلاس میں فوٹیجز کا جائزہ لینے کے بعد ریڈیو پاکستان کا مرکزی داخلی دروازہ توڑنے والوں کو شناخت کرلیا گیا تھا۔

خیال رہے سابق وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتاری کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں پرتشدد احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کیا گیا تھا اور ساتھ ہی فوجی املاک، شہدا یادگاروں سمیت کئی عوامی سرکاری عمارات کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

شرپسندوں نے اس دوران پشاور میں ریڈیو پاکستان کی پانچ منزلہ عمارت کو بھی نذر آتش کردیا تھا۔

Comments

- Advertisement -