سیالکوٹ میں مویشی چوری کے شبے میں قبر کھود کر حلف لینے کی ویڈیو سامنے آگئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق قبرستان میں حلف لینے کا واقعہ تھانہ بیگووالہ کی حدود میں پیش آیا، واقعے پر عرفان اور رفیق کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ نامزد ملزمان عبوری ضمانت پر ہیں، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ گزشتہ روز فریقین نے اہل علاقہ کو بلا کر قبر میں کھڑے ہوکر حلف لیا، مبینہ ملزمان نے چوری شدہ مویشیوں کی رقم 17 لاکھ روپے مدعیان کو ادا کی۔
ترجمان پولیس کے مطابق واقعے کی فوٹیج وائرل ہونے پر ڈی پی او کے نوٹس لینے پرمقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قبرستان کی بے حرمتی اور شہریوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں، ایف آئی آر میں پانچ نامزد اور 8 سے 10 نامعلوم افراد شامل ہیں۔
پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا باقی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


