تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

زمبابوے، مسافر بس میں سلنڈر پھٹنے سے 42 افراد ہلاک

ہرارے: زمبابوے میں مسافر بس میں سلنڈر پھٹنے سے 42 افراد ہلاک 20 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے سے 550 کلو میٹر دور ڈسٹرکٹ گوندا میں مسافر بس سلنڈر پھٹنے کے باعث 42 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق بس میں سوار مسافر کا گیس سلنڈر پھٹنے سے حادثہ رونما ہوا جبکہ پولیس نے 42 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

حادثے میں ہلاک و زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں بیشتر کی حالت تشویش ناک ہے۔

زمبابوے ریڈ کراس کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں مکمل طور پر جلی ہوئی بس دکھائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: زمبابوے، 2 مسافر بسوں میں خوفناک تصادم، 47 افراد ہلاک

واضح رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں دو مسافر بسوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 47 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے، ہولناک حادثہ ہرارے سے چند کلو میٹر فاصلے پر پیش آیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال جون میں بھی زمبابوے کی قومی شاہراہ پر خطرناک حادثے کے نتیجے میں 43 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -