تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بلیک فنگس کا شبہ، معمر شخص نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

نئی دہلی: بھارت میں کرونا وبا کے ساتھ ساتھ بلیک فنگس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، جس کے باعث خودکشی کے رجحان میں اضافہ ہورہا ہے۔

 ایسا ہی افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست گجرات میں پیش آیا، جہاں احمد آباد کے علاقے پالدی میں اسی سالہ نرنجن شاہ نے محض بلیک فنگس کے شبہ پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے۔

مقامی پولیس نے واقعے کی تفصیل بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اسی سالہ نرنجن شاہ کو لگ بھگ چار ماہ قبل کرونا انفیکشن ہوا تھا، تاہم وہ عالمی وبا کو شکست دینے میں کامیاب رہے، اس کے ساتھ ساتھ وہ ذیابیطس کے بھی مریض تھے۔

کرونا کو شکست دینے کے بعد انہیں شبہ ہوا کہ انہیں بلیک فنگس ہوگیا ہے او راسپتال میں اس کا علاج کرانا ممکن نہیں تھا،اسی خوف کے باعث انہوں نے چھت پر جاکر زہر پی لیا اور اپنی زندگی کا خاتمہ کرڈالا۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا اور بلیک فنگس سے خوفزدہ بھارتی شہری کی خودکشی

پولیس کے مطابق خودکشی سے قبل نرنجن شاہ نے ایک خط بھی چھوڑا جس میں انہوں نے موت کو گلے لگانے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ اپنی بیماری کے خوف کی وجہ سے انہوں نے یہ انتہائی قدم اٹھایا ہے۔

اس سے قبل گذشتہ روز بھی ایسا ہی واقعہ بھارتی ریاست ہریانہ میں پیش آیا تھا، جہاں میڈیکل اسٹور مالک 67 سالہ اوم سنگھ نے کرونا اور بلیک فنگس سے خوفزدہ ہوکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔

خیال رہے کہ کرونا وائرس کی ایک اور قسم بلیک فنگس انتہائی خطرناک ہے، جس کے باعث بھارت میں روزانہ لاکھوں شہری متاثر اور ہزاروں سڑکوں و اسپتالوں میں تڑپ تڑپ کر ہلاک ہورہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -