جمعرات, مارچ 5, 2026
اشتہار

ویکسی نیشن کروانے والوں کے ساتھ فراڈ

اشتہار

حیرت انگیز

جرمنی میں کرونا ویکسی نیشن سینٹر میں کام کرنے والی نرس نے ہزاروں افراد کو کرونا ویکسین کے بجائے نمک ملا پانی کا انجیکشن لگادیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ جرمنی کے مشرقی صوبے سیکسنی کے شہر شورٹنز کے ایک ویکسینیشن سینٹر میں چند ماہ قبل ہوا تھا، جو آج کل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق نرس کا تعلق ریڈ کراس عملے سے بتایا جاتا ہے، جس نے فریز لینڈ کے ویکسینیشن سینٹر میں کرونا کی حقیقی خوراکوں کے بجائے لوگوں کے بازوؤں میں ایک بے ضرر نمک کا محلول داخل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سگریٹ نوشی کرنے والوں پر ویکسین اثر انداز نہیں ہوتی

اس ہوشربا انکشاف کے بعد شمالی جرمنی کے حکام نے متاثرہ افراد کو دوبارہ سے ڈوز لگوانے کی اپیل کی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ اگرچہ نمکین محلول نقصان دہ نہیں، مگر ان متاثرین میں زیادہ تعداد بزرگ افراد کی ہیں اور انہیں اس وبا سے بیمار ہونے کے زیادہ خطرات لاحق ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق علاقے کے مقامی کونسلر سوین امبروسی نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ تقریبا آٹھ ہزار چھ سو افراد کے ساتھ یہ واقعہ ہوا، یہ طرز عمل انتہائی دردناک ہے کیونکہ ویکسی نیشن کرانے والے افراد نے یہ اقدام ذہنی سکون حاصل کرنے کے لئے کیا تھا، ہم ان تمام متاثرین سے ایک بار پھر ویکسی نیشن کرانے کی استدعا کرتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں