ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

غیر ملکیوں کو کروڑوں کا چونا لگانے والا کراچی پولیس کا معطل افسر نکلا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: غیر ملکیوں کو کروڑوں کا چونا لگانے والا کراچی پولیس کا معطل افسر نکلا، مفرور ملزم سندھ پولیس کا اسسٹنٹ سب انسپکٹر ہے، دو سال قبل بھی اسی کیس میں گرفتار ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این سی سی آئی اے کے ڈیفنس فیز 2 ایکسٹینشن میں ایک بڑے کال سینٹر پر چھاپے کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ غیر ملکیوں کو کروڑوں کا چونا لگانے والاکراچی پولیس کا معطل افسر نکلا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ چھاپے کے دوران کال سینٹر سے 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کی شناخت محمد شاہ، عزیر شہزاد، روہت کمار اور یوگیش کے نام سے ہوئی ہے۔ دورانِ تفتیش یہ انکشاف ہوا کہ عمارت میں غیرملکیوں سےمنظم فراڈکیلئےکال سینٹر چل رہا تھا اور اس کال سینٹر کا اصل مالک ابوبکر صدیق ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مفرور ملزم ابوبکر صدیق سندھ پولیس کا اسسٹنٹ سب انسپکٹرہے، ابوبکر صدیق نے 9 اکتوبر 2020 کو سندھ پولیس جوائن کی تھی تاہم مجرمانہ سرگرمیوں پر پہلے ہی بلیک کمپنی کی سزا بھگت رہا ہے، ملزم 2024 میں بھی اسی کیس میں گرفتارہوچکا ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹرایف آئی اے نے آئی جی سندھ کو خط بھی لکھا تھا، خط میں سنگین شکایت کیساتھ ایکشن لینے کی سفارش بھی کی تھی، آئی جی سندھ کو بتایا گیا تھا ابوبکر درخشاں تھانے میں اے ایس آئی ہے۔

خط میں بتایا گیا پولیس افسر ابوبکر صدیق غیرقانونی کال سینٹر چلانے میں ملوث ہے، خود کو غیرملکی بینک کا نمائندہ بتا کر امریکی کینیڈین شہریوں کو لوٹتا ہے اور ہنڈی حوالہ وائرٹرانسفر بائنانس سے ادائیگیاں کی جاتی ہیں۔

آئی جی سندھ کو خط میں لکھا گیا کہ ملزم منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہے، 4 روز قبل چھاپے کےدوران پھر پتہ چلا کال سینٹر ابوبکر صدیق کا ہے۔

ملزمان جعلسازی سے غیر ملکی بینکوں کے کالنگ ایجنٹ کے طور پر کام کرتے پائے گئے، غیرقانونی فراڈ کال سینٹر سےغیر ملکی شہریوں کو نشانہ بنایا جاتا تھا، ملزمان غیر قانونی سافٹ ویئر کے ذریعے بینک کا نمائندہ بن کر فون کرتے۔

ملزمان شہریوں کے کریڈٹ کارڈ کا خفیہ کوڈ حاصل کرلیتے تھے، خفیہ کوڈسےپیسےاپنے مخصوص مرچنٹ اکاؤنٹ میں منتقل کردیتے۔

ذرائع نے بتایا کہ ملزمان سے 14 لیپ ٹاپ، اسپوفنگ سافٹ وئیر، ڈیجیٹل آلات ، 10 موبائل فونز اور ہزاروں غیرملکی شہریوں کا بینک ڈیٹا بھی برآمد کرلیا ہے جبکہ ضبط شدہ ڈیجیٹل آلات کوبھی تکنیکی تجزیہ کیلئےبھیج دیا گیا اور گرفتارملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں