تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

یوکرینی سفارتخانوں میں خونی پارسل کس نے بھیجے؟ حقیقت سامنے آگئی

یوکرین کے سفارت خانے میں پارسل دھماکے کا واقعہ میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، یوکرینی وزیرخارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ پارسل جرمنی سے آئے۔

اس بات کا انکشاف یوکرین کے وزیرخارجہ دیمیٹرو کولیبا نے اپنے ایک بیان میں کیا، ان کا کہنا تھا کہ سفارت خانے کے پتے پر مشتبہ خون آلود پارسل جرمن شپنگ کے ایڈریس سے آئے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق انہوں نے فیس بک دیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دو دنوں میں مذکورہ مشکوک پارسلز اٹلی، پولینڈ، پرتگال،رومانیہ اور ڈنمارک کے سفارت خانوں میں پہنچے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ جرمنی میں کار ڈیلر شپ سے تمام پارسل بھیجے گئے تھے، یوکرینی سفارتی مشنوں کو حال ہی میں31مشتبہ پیکجز موصول ہوئے تھے جسے انہوں نے یوکرائنی سفارت کاروں کے خلاف دہشت گردی کی مہم قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں : یوکرین کے سفارت خانوں میں پراسرار ’خونی پارسلز‘ موصول

یاد رہے کہ تین روز قبل اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں یوکرین کے سفارت خانے کو ایک خونی پارسل موصول ہوا جس میں جانوروں کی آنکھیں تھیں۔

خبر کے مطابق یوکرین اور اسپین کے حکام نے بتایا کہ اسی طرح کے دیگر خونی پارسلز یورپ بھر میں یوکرین کے دیگر سفارتی مشنز کو بھی بھیجے گئے تھے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ قونصل خانوں کو بھیجے جانے والے پیکٹس کو کسی محلول سے بھی تر کیا گیا تھا اور ان میں سے تیز ناگوار بدبو آرہی تھی۔

Comments

- Advertisement -