پیر, نومبر 4, 2024
اشتہار

دریائے ستلج میں سیلاب درمیانے سے نچلے درجے پر آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج میں پانی کی سطح کم ہونے لگی ہے جبکہ کنٹرول روم دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کی نگرانی کر رہا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج میں سیلاب درمیانے سے نچلے درجے پر آگیا، گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کی آمد 83700 جبکہ اخراج بھی 83700 کیوسک ہے۔

دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ ہیڈ سلیمانکی میں پانی کی آمد 62118 اور اخراج بھی 62118 کیوسک ہے۔

- Advertisement -

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ دریائے راوی، چناب اور جہلم میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، کنٹرول روم دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کی نگرانی کر رہا ہے۔

گزشتہ روز بھارت کی جانب سے فیروز پور سے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا گیا تھا جس کے بعد نچلے درجے کے سیلاب کا خدشہ پیدا ہوا تھا۔ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا اخراج 48 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا تھا۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گنڈاسنگھ والا کے مقام پر دریائے ستلج میں پانی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے دریائے ستلج کے بیڈ میں موجود آبادیوں کے فوری انخلا کا حکم جاری کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کے ساتھ مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے، ستلج کے بیڈ میں آبادیوں میں موجود لوگوں کا انخلا پہلی ترجیح ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں