تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

میانمارمیں نیشنل لیگ کو واضح کامیابی حاصل ہوگئی ،غیرسرکاری نتائج

رنگون: میانمارمیں پچیس برس کے فوجی اقتدارکے بعد ہونے والے انتخابات میں نوبل انعام یافتہ آنگ سانگ سوچی کی جماعت نے واضح کامیابی حاصل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 25 برس بعد منعقد ہونے والے انتخابات میں نیشنل لیگ فارڈیموکریسی نے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کےمطابق 70 فیصد نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ میانمارمیں پچیس برس بعد فوجی حکومت عالمی دباؤ کے تحت انتخابات کرانے پرمجبور ہوئی، اطلاعات کے مطابق عوام نے ووٹنگ میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔

میانمارمیں پولنگ کا عمل بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہا اورانتخابات میں ووٹ ڈالنے کی شرح 80 فیصد رہی اور کوئی پرتشدد واقعہ پیش نہیں آیا۔

آنگ سانگ سوچی کے حامیوں نے فتح کا جشن منانا شروع کردیا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے نتائج کا انتظارکریں گی۔

میانمار میں کئی دہائیوں سے فوج کی حکومت رہی ہے جبکہ اس سے قبل تمام انتخابات فوج ہی کی نگرانی میں ہوتے رہے ہیں۔

اس موقع پر میانمار کے صدر تھائین سائین اورآرمی چیف نے انتخابات کے متوقع نتائج کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر فوج کی حمایت یافتہ یو ایس ڈی پارٹی شکست سے دوچارہوتی ہے تب بھی نتائج تسلیم کئے جائیں گے۔

نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی کی جماعت این ایل ڈی کو واضح کامیابی حاصل ہونے کی توقع کی جارہی ہے تاہم آئین کے تحت آنگ سان سوچی کامیابی کے باوجودملک کی صدر نہیں بن سکتیں۔

Comments

- Advertisement -