چین کے شہر زیبو میں ایک ریلوے ٹریک پر ایسا واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کے دل دہلا دیے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پٹریوں پر ایک گاڑی ٹرین کی زد میں آنے سے بال بال بچی، اور ڈرائیور محض چند ہی لمحے قبل گاڑی کو ٹرین کی زد سے نکالنے میں کامیاب ہوا۔
ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ صرف ایک گاڑی کے پٹری پر پھنسنے کا واقعہ نہیں ہے، بلکہ اس سے قبل ایک ٹرک نے گاڑی کو بند پھاٹک کے اندر دھکیل کر پٹری پر لا کر پھنسا دیا تھا۔
جب گاڑی پٹریوں پر پھنس گئی اور ابھی ٹرین نہیں آیا تھا، تب گھبرا کر چینی ڈرائیور گاڑی سے نکل آیا تھا کیوں کہ پیچھے سے ٹرک اسے مسلسل دھکیل رہا تھا۔ تاہم اس کے بعد جب ٹرک واپس پیچھے چلا گیا تو اس سے پہلے کہ ٹرین آ کر گاڑی کو کچلتی، ڈرائیور نے ہمت دکھاتے ہوئے جلدی سے اسے پٹریوں سے دور کر دیا۔
This SUV sat on the tracks as a train was quickly approaching. After being pushed onto the railway tracks by a truck, the driver got out of the way just in time. 😱 pic.twitter.com/ndManxMMtl
— NowThis (@nowthisnews) December 9, 2022
لیکن دیکھا جا سکتا ہے کہ پٹریوں سے گاڑی کے ہٹنے اور ریل کی آمد میں بس چند ہی لمحوں کا فرق تھا، اور ایک بھیانک حادثہ رونما ہوتے ہوتے بچ گیا۔