تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

عجیب وغریب حادثے نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کردیا، ویڈیو دیکھیں

سڑک خالی ہونے کے باوجود سرخ بتی کو نظر انداز کرنا کوئی عقلمندی نہیں ہے، امریکا میں ہونے والا ٹریفک حادثہ اس کی مثال بن گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست انڈیانا میں عجیب حادثہ رونما ہوا جہاں ایک اسپورٹس یوٹیلیٹی وہیکلز(ایس یو وی) نے سڑک خالی ہونے کے باعث ٹریفک سنگل کو نظر انداز کیا اور نتیجے کے طور پر وہ اسی برانڈ کی گاڑی سے جا ٹکرائی۔

اس دلخراش حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے، ویڈیو کو کار کے ڈیش کیم نے محفوظ کیا، جسے اب تک 25 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں، واقعہ گذشتہ ماہ کی 17 تاریخ کو پیش آیا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں گاڑیوں کے درمیان تصادم اس قدر خوفناک تھا کہ مخالف سمت سے آنے والی گاڑی ٹکر کے بعد الٹنے کے بعد ہوا میں بلند ہوئی، واقعہ یہاں اختتام پزیر نہیں ہوا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کالے رنگ کی ایس یو وی دوسری گاڑی سے ٹکرانے کے بعد تیسری گاڑی کی چھت پر جاگری، حادثے کا اتفاقیہ یہ ہے کہ تیسری گاڑی بھی ایس یو وی ہی تھی۔

عینی شاہدین کے حادثے میں چھ گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم کسی شخص کو شدید زخم نہیں آئے۔

Comments

- Advertisement -