The news is by your side.

Advertisement

سوزوکی گاڑی خریدنے والوں کے لیے اچھی خبر

اسلام آباد: سوزوکی گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے اچھی خبر آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی ٹیکس محتسب آصف محمود جاہ کا کہنا ہے کہ سوزوکی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 17 سے کم کرکے 12 فیصد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیکس میں کمی کی منظوری صدر مملکت عارف علوی نے دی ہے۔

آصف محمود جاہ نے کہا کہ معاملے پر 24 شکایات درج کروائی گئی تھیں، صارفین کو پانچ فیصد اضافی ٹیکس واپس کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وفاقی ٹیکس محتسب نے کہا کہ ٹیکس میں کمی کے بعد لاکھوں صارفین کو اضافی رقوم واپس کرنا ہوں گی۔

مزید پڑھیں: ایف بی آر کی 17 فیصد سیلز ٹیکس سے متعلق وضاحت

واضح رہے کہ اس سے قبل فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے استعمال شدہ گاڑیوں کی فروخت اور خریداری کے لیے اپنے سیلز ٹیکس رولز 2006 میں ترمیم کے بعد پیدا ہونے والی غلط فہمی پر وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ بورڈ نے مزید ٹیکس لگانے کے بجائے رعایت میں توسیع کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترمیم سے پہلے فروخت کی رقم کی کل مالیت پر 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جاتا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں