بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

سوزوکی فرونکس امپورٹڈ گاڑیوں کے مقابلے سستا متبادل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سوزوکی فرونکس امپورٹڈ گاڑیوں کے مقابلے میں ایک پریکٹیکل اور اکانومی متبادل کے طور سامنے آگئی۔

پاکستانی آٹو موبائل مارکیٹ میں مقامی طور پر اسمبل شدہ سوزوکی فرونکس اپنی شاندار پرفارمنس، جدید سیفٹی فیچرز اور کم سفری لاگت کے باعث صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

سوزوکی کا پاکستان کے 100 سے زائد شہروں میں 170 سے زیادہ آؤٹ لیٹس پر مشتمل ایک مضبوط نیٹ ورک موجود ہے، جس کی وجہ سے اس گاڑی کی سروس اور اسپیئر پارٹس کی دستیابی نہ صرف انتہائی آسان ہے بلکہ انتہائی کم خرچ بھی ہے۔

مقامی طور پر اسمبل ہونے کے باعث سوزوکی فرونکس کی مینٹیننس دیگر امپورٹڈ گاڑیوں کے مقابلے میں زیادہ سستی اور قابلِ اعتماد ہے۔

سیفٹی کے لحاظ سے گاڑی میں اینٹی لاک بریکنگ سسٹم ، الیکٹرانک پاور اسٹیرنگ ، ہل ہولڈ کنٹرول ، ریئر کیمرہ اور پارکنگ سنسرز جیسے جدید ترین فیچرز شامل کیے گئے ہیں، جو ڈرائیونگ کے تجربے کو محفوظ اور آرام دہ بناتے ہیں۔

بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی پرفارمنس اور منفرد ڈیزائن کی وجہ سے اچھی شہرت پانے والی اس گاڑی کے لیے کمپنی نے فرنٹ اور ریئر دونوں ٹائروں کے لیے تقریباً 29 PSI پریشر تجویز کیا ہے، جو سڑک پر متوازن ہینڈلنگ (Balanced Handling) اور بہترین فیول ایفیشنسی فراہم کرتا ہے۔

اگر مارکیٹ میں موجود جاپانی امپورٹڈ گاڑیوں جیسے کہ ٹویوٹا راکی (Toyota Rocky) اور رائز (Toyota Raize) سے اس کا موازنہ کیا جائے، تو ان امپورٹڈ گاڑیوں کی قیمت زیادہ ہونے کے باوجود ان کے پارٹس کی لاگت اور مینٹیننس کے اخراجات کافی زیادہ ہیں۔

اس کے برعکس، سوزوکی فرونکس اپنے وسیع نیٹ ورک اور کم قیمت پارٹس کی بدولت پاکستانی صارفین کے لیے ایک زیادہ پریکٹیکل، پائیدار اور اکانومی آپشن ثابت ہو رہی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں