صوابی فائرنگ، انچارج پولیو ٹیم ڈاکٹر یعقوب قتل -
The news is by your side.

Advertisement

صوابی فائرنگ، انچارج پولیو ٹیم ڈاکٹر یعقوب قتل

صوابی: نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے ضلع صوابی کی پولیو مہم ٹیم کے انچارج ڈاکٹر یعقوب کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ صوابی کے علاقے زیدا بائی پاس کے قریب پیش آیا، اسپتال ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ڈاکٹر یعقوب کا ڈرائیور زخمی ہوا، ڈاکٹر یعقوب ای پی آئی کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹنگ افسر بھی تھے۔

ڈاکٹر یعقوب کو گھر سے ڈیوٹی جاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہےکہ اس سے پہلےبھی پشاور، مانسہرہ، کراچی، اور کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں انسداد پولیو مہم کے دوران متعدد ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز سمیت اہلکاروں کو قتل کیاجا چکا ہے.

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں